صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس31 مئی2019بروزجمعہ صبح10:30بجے طلب کر لیا ہے۔ قبائلی اضلاع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل پیش کیا جائے گا ۔ قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو زیر غور لایا جائے گا۔