وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر 9 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد کو مبارکباد  

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر 9 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل تربیت دے کر اپنی ذہانت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے اور 9 سال کی عمر میں کیمسٹری کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیدان حامد نے کم عمری میں حیران کن ریکارڈ بنا کر قومی پرچم بلند کیا ہے اور قوم کو 9 سالہ طالب علم زیدان حامد کے عالمی ریکارڈ بنانے پر فخر ہے۔ زیدان حامد جیسے ذہین طالب علم ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں اور میں زیدان حامد کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...