آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور اور افغان مصالحتی عمل کے ذریعے امن کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں امن عمل سے متعلق مذاکرات افغان اور طالبان کے درمیان روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان رہنماؤں کے گروپ کی سربراہی سابق صدر حامد کرزئی اور طالبان وفد کی سربراہی ملا عبد الغنی برادر کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغان مشیر برائے قومی سلامتی 28 مئی 2019 کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے.
افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد تھا، جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں.