بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے.
بھارتی بزدل افواج نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر میں سول آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون سکینہ بی بی مندھر گاؤں کی رہائشی ہے۔