عالمی شہرت یافتہ فنکار و ہدایتکار ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیزادہ نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا. چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیفایڈمن آفیسر کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف سینٹرز کا دورہ کروایا جہاں انہوں نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب کیا. اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کے ایسا جدید منصوبہ دنیا بھر میں کہیں نہیں دیکھا. ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے یہ منصوبہ نہایت اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو ملک بھر میں پھیلانا ہو گا۔ثمینہ پیرزادہ نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔ سینیر فنکارہ نے سیف سٹی اتھارٹی بارے اپنے خیالات کا اظہار خصوصی پیغام ریکارڈ کروا کر کیا. دورے کے اختتام پر معزز مہمانوں کوچیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان نے اعزازی شیلڈز پیش کیں.