راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کرونا وائرس سے بچائو کیلئے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے راولپنڈی پولیس کے چار تھانوں کے ایس ایچ او سمیت 15 افسر اور اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں فوری اقدامات کے تحت قرنطینہ کردیا گیا ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال مرزا شکیل ، ایس ایچ او نصیر آباد ندیم عباس، ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز حسین اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن احسن کیانی سمیت 15 افسر اور اہلکار ڈیوٹی دیتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے سی پی او محمد احسن یونس کے آفس نے اپنے افسران اور اہلکاروں کی تصاویر بھی جاری کردیں ۔
راولپنڈی پولیس کے چار ایس ایچ او سمیت 15 افسر اور اہلکار کروناکا شکار
May 29, 2020