مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کار دھماکے سے اڑا دی، پلوامہ طرز کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سرینگر(نوائے وقت نیوز+این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک کار کو دھماکے سے اڑادیا اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ پلوامہ طرز کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے راج پورہ میں 44راشٹریہ رائفلز ، بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اہلکار وںنے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران ایک شخص پر گولیاں چلائی تاہم اندھیرے کی وجہ سے وہ محفوظ رہا ۔ بعدازاں فوجیوں نے علاقے میں ایک کار کو دھماکے سے اڑا دیااورمتعدد مکانوں کو نقصان پہنچا یااورگھروںکی کھڑکیاں توڑ دیں۔ادھر بھارتی فوجیوں نے کولگام ، اسلام آباد ، شوپیان ، پلوامہ ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، گاندربل ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے آزادی پسند کشمیریوں کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے مقبوہ علاقے میں4 جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع کردی ہے ۔ کشمیری عوام کو پہلے ہی مسلسل فوجی محاصرے اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری داخلہ کی طر ف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ4 جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی 17جون تک یا مزیداحکامات تک جاری رہے گی۔واضح ر ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے گزشتہ سال 05اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کر دی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...