توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف، زرداری، یوسف گیلانی کی آج عدالت پیشی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) جعلی اکاؤنٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی آج 29 مئی کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے، رہائشگاہوں پر سمن وصول کرا دیے گئے۔نواز شریف کی طلبی کا سمن ماڈل ٹاون اور جاتی امرا وصول کرایا گیا جبکہ زرداری کی طلبی کا سمن زرداری ہاؤس ایف ایٹ اور نوابشاہ وصول کرایا گیا۔یوسف رضا گیلانی کی طلبی کا سمن گیلانی ہاؤس ملتان وصول کرایا گیا۔ احتساب عدالت نمبر تین جمعہ 29 مئی کو دو سابق وزرائے اعظم اور صدر کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گی۔ نیب کے مطابق زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی۔ عبدالغنی اور انور مجید کی طلبی کے سمن کراچی بھیجے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...