راجہ فاروق حیدر کا شہباز شریف اور مریم نواز کو ٹیلیفون‘ خیریت دریافت کی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے شہباز شریف اور مریم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے صدر مسلم لیگ ن سے ان کی صحت جبکہ مریم نواز سے نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن