نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے،سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ورچوئل مباحثے میں شرکت کی۔مباحثے کا موضوع تنازعات میں گھرے سولین کی حفاظت تھا۔پاکستانی مستقل مندوب نے مباحثے میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔پاکستانی سفیر نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔انہوں نے مباحثے کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے33 کشمیریوں کو شہید کیا،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر کے کشمیرمیں تسلط قائم کیے ہوئے۔
بھارت مکاری سے زمینی حقائق تبدیل کر رہا، سلامتی کونسل اس کے جنگی جرائم کا نوٹس لے: پاکستان
May 29, 2020