اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ محدود لاک ڈائون پالیسی اختیار کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا، فیکٹری اور مل مالکان کورونا وائرس سے کارکنوں کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے مالی حالات کیلئے سخت پالیسی نہیں اپنائے گی۔ انہوں نے فیکٹری اور مل مالکان پر زور دیا کہ وہ کارکنوں کے تحفظ کیلئے مقررہ ضابطہ کار پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں اس وباء سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محدود لاک ڈائون پالیسی اختیار کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
محدود لاک ڈائون پالیسی سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کیا جائیگا،ظفرمرزا
May 29, 2020