شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کی ہدا یت پر شہر بھر سے جنڈیالہ روڈ ، شیش محل، ہائوسنگ کالونی سمیت مختلف شہری علاقوں سے کئی سالوں سے پڑا 400 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے پر سیاسی سماجی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری احسن عنایت سندھو ، انجینئر میاں ثاقب حیدر اور تحصیل آفیسر ملک منشا ء جاوید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔