شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشیدنے پی آئی اے طیارہ حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے پوری قوم شہدا کے لواحقین کی دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مرحومین کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے اگر یہ حادثہ کسی کی غفلت کانتیجہ ہے تو ذمہ داران کو کسی طور رعایت نہیں دی جائے گی اور قانونی کاروائی کے ذریعے کٹہرے میں لایا جائے گا، اپنے ایک بیان میںحاجی رانا طاہر رشید نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے انصاف امداد پروگرام کے ذریعے 3 کروڑ افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
طیارہ حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا:رانا طاہر رشید
May 29, 2020