ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو جھکا نہیں سکتے :رانا تنویر

May 29, 2020

نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ عالم اسلام کی واحد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے والے میاں نواز شریف کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے لیکن نالائق حکمران جان لیں وہ آج بھی عوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو نہیں جھکاسکتے انہوں نے سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور‘رانا افضال حسین ‘چوہدری افتخار احمدبٹر‘چوہدری فیاض بٹر‘ چوہدری سرفراز بھٹی‘ میاں احسان الہی اورافتخاراحمدکھوکھرکیساتھ یوم تکبیر کی بائیسویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ28مئی ملکی وقار اور سربلندی کا دن ہے میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی ممالک کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزیدخبریں