شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ میں پیشہ ور بھکاریوں نے گلیوں محلوں بازاروںکا رخ کر لیا ہے اور زبردستی لوگوں سے بھیک لینا بھی شروع کر دی ہے بعض مقامات پر بھکاریوں نے رہائشی علاقوں میں بھی جا کر لوگوں کے دروازیکھٹکھٹانے شروع کر دئیے ہے اور بھیک نہ ملنے کی صورت میں بد دعائیں بھی دی جاتی ہے شیخوپورہ میں بھکاریوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی میکینزم موجود نہ ہے اس سلسلہ میں محکمہ سو شل ویلفیئر شیخوپورہ کی کار کردگی انتہائی ناقص ہے۔ ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ عناصر نے بھی اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔