اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 5 کھرب 82 ارب 6 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کیلئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کیلئے 14 ارب 87 کروڑ 41 لاکھ، گیس انفراسٹرکچر سیس کیلئے 41 کروڑ 43 لاکھ، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 49 ارب73 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنرمند پروگرام کیلئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کیلئے 3 ارب 71 کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 8 ارب 10 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 16 ارب 11 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 25 ارب 66 کروڑ، این ایچ اے کیلئے ایک کھرب 73 ارب 54 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کیلئے 20 ارب 16 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 77 ارب 25 کروڑ 79 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 8 کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 2 ارب 11 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 4 ارب 33 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 10 ارب 76 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کیلئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 29 کروڑ 81 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 18 ارب 58 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلئے22 کروڑ 94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 8 ارب 36 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 21 کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کیلئے 6 کروڑ 35 لاکھ، میری ٹائم افیئر ڈویژن کیلئے 54 کروڑ 72 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کیلئے 64 کروڑ 91 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 7 ارب 72کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 3 ارب 47 کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے 23 کروڑ 20 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 90 کروڑ 69 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 70 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 27 ارب 7 کروڑ 17 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کیلئے 7 ارب 63 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 3 ارب 66کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 11 کروڑ 54 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 56 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 33 کروڑ 51 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 17 کروڑ 69 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 7 ارب 54 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 34 ارب 16 کروڑ 47 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 88 کروڑ 78 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 کھرب 82 ارب 6 کروڑ روپے جاری
May 29, 2020