اومنی گروپ کی جانب سے ملازمین کو کاشتکار ظاہر کرنے پرسپریم کورٹ میںدرخواست

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میںاومنی گروپ کی جانب سے ملازمین کو کاشتکار ظاہر کرنے کے معاملے پرنیب نے درخواست دائر کردی ہے۔ دائردرخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا ملزمان کی ضمانت کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ملزمان نے ملازمین کو گنے کا کاشتکار ظاہر کیا، کین کمشنر نے سبسڈی کی 72 کروڑ سے زائد رقم شوگر ملز کو ادا کی،سبسڈی کی تمام رقم ملزمان نے دوسرے اکانٹس میں منتقل کی، ملزم دادی مورکاس سجاول ایگرو فارمز کا اکاونٹ چلاتا رہا، سجاول ایگرو فارمز کے اکاونٹ میں سبسڈی کے خردبر کیے گئے 178 ملین جمع کرائے گئے، دادی مورکاس اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت تمام ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں،درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن