پنجاب میں آج سے تھیٹر کھولے جائیں،گھروں کے چولہے جلیں،فنکارپروڈیوسرز

لاہور( کلچرل رپورٹر )پنجاب بھر کے تھیٹر فنکاروں اور پروڈیوسروں نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وعدے کے مطابق آج سے پنجاب بھر کے تھیٹر کھولے جائیں تاکہ تھیٹر سے وابستہ افراد کا روزگار کھلے اور ان کے گھروں میںچولہے جلیں۔ پریس کانفرنس میں اداکار نسیم وکی ،آصف اقبال، قیصر ثنا ء اللہ ، آ فرین پری ، افتخار ٹھاکر،طاہر ناشاد، شکیل چن ،اداکار امانت چن قیصر پیا، لکی ڈئیر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے تمام دنیا متاثر ہوئی۔ پاکستان میں تمام کاروبار کھل چکے ہیں تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مختلف مملک کے سینما گھر کھل چکے ہیںدنیا کے سائکالوجسٹ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیںان کیلئے تفریح کا بندوبست کیا جائے ہم لوگوں کو تفریخ مہیا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب اور حکومت پاکستان ے درخواست ہے تھیٹر اور سینما گھر کھولے جائیں اداکار طاہر انجم نے تھیٹرز نہ کھلنے کی صورت میں خود سوزی کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاک ڈاؤن میں سب نے حکومتی اقدامات کی پاسداری کی ، ہمیں جب کہا گیا تواس کے بعد تھیٹرز نہیں ہوا پاکستان میں ہر کاروبار کھول دیا گیانئیں کھلا تو تھیٹر نہیں کھلا ہمیں کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حکومت مہربانی کرے ہمارے ہاں بہت سے غریب لوگ بھی ہیں کسی بھی طریقے سے تھیٹر بھی کھول دیں ۔لوگ پریشان ہو چکے ہیں ہم لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں وزیر اعلی ٰاور گورنر سمیت دیگر حکام سے درخواست ہے ہمیں کام دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...