طیارہ حادثہ کے شہداء کی ورثاء کو حوالگی، کمشنر کراچی نے اصول وضوابط جاری کردئیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بدنصیب پی آئی اے ائر بس A320. حادثہ میں شہادت پانے والوں کی باڈیز کی شناخت اور ان کی میتوں کو عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ باڈی کی شناخت کر نے اور ورثا کو ان کی میتیں حوالہ کرنے کے لئے کمشنر کراچی نے اصول و ضوابط جاری کر دئییتاکہ میت کی صحیح شناخت ہو سکے اور ورثا کو ان کی میتیں مل سکیں ۔ دریں اثناکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایدھی اور چھیپا مراکز کادورہ کیا اور نتظامات کاجائزہ لیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو کہا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ورثا کو اپنے پیاروں کی متیوں کے حصول میں کوئی تکلیف نہ ہو اور انھیں ہر ممکنہ سہولت ملے ۔ دورہ کے موقع پر متلعقہ افسران بھی موجود تھے ۔متعلقہ افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ سہراب گوٹھ ایدھی مرکز اور نرسری پر واقع چھیپا سینٹر کے مردہ خانوں میںشناخت کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ نوٹیفکشین کے مطابق ڈیڈ باڈیز کی شناخت اور حوالہ کرنے کے مراحل کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار تعینات کیا گیا ہے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامات کی نگرانی کریں جبکہ۔انتظامیہ کی مدد کر نے اور قانونی تقاضے پورے کر نے کے لیئے سینئر پولیس افسر اور میڈیکل لیگو افسر بھی متعین کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعین افسران اور عملہ کی حاضری کے لئے حاضری رجسٹر استعمال کیا جائے گا نوٹی فکشین میں کہا گیا ہے کہایس ایس پی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ باڈی کی شناخت ہونے کے بعد ورثا کو میت وصول کرنے کی اطلاع دے ۔ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہونے کے بعد میت حوالہ ورثا کے حوالہ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ باڈی کی شناخت پولیس اور ایم ایل او کریں گے ضرورت ہو تو ایدھی اور چھیپاسے مدد لی جاے گی۔ باڈی کی شناخت کا عمل مکمل ہونے اور حوالہ کرنے سے قبل میت کو غسل دیا جائے گا، او ر میت کو قومی پرچم میں لپیٹا جائے گا ۔ پولیس اعزاز کے ساتھ میت کو ورثا کے حوالہ کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...