اسلام آباد(نا مہ نگار)فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن(ایف اے او) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میںمون سون بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن (ایف اے او) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹرمیں ہزار انڈے دے سکتی ہیں، اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھا سکتا ہے۔فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول 33ہزار افراد کی خوراک کھا سکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔یو این فوڈ اینڈایگری کلچرآرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ مون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا تو ٹڈیوں کو فیلڈ میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ایف اے او نے پاکستان پر زور دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔
پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او
May 29, 2020