چینی صوبہ چھِنگ ہائی کا افریقی ملک برونڈی کو 20 ہزار ماسکس کا عطیہ

May 29, 2020

شِی نِنگ(شِنہوا)شمال مغربی چین کے صوبہ چھِنگ ہائی نے برونڈی کو عطیہ کئے گئے مجموعی طور پر 20ہزار سرجیکل ماسکس جمعرات کے روز روانہ کر دئے ہیں۔ صوبائی خارجہ امور کے دفتر نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف اشیا کی فراہمی کی یہ کھیپ پہلے بیجنگ پہنچے گی اور پھر اس کے بعد اسے برونڈی روانہ کیا جائے گا تاکہ اس افریقی ملک کے لئے نوول کروناوائرس کے خلاف جنگ میں مدد کی جاسکے ۔سال 1991 میں چھِنگ ہائی نے برونڈی کے صوبہ گیتیگا کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے تھے جو کہ اس چینی صوبہ کیلئے اس نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔2019 کے اختتام تک طبی تعاون کے طور پر چھِنگ ہائی 400 ارکان سے زائد پر مشتمل 19 طبی ٹیموں کو برونڈی بھجوا چکا ہے۔

مزیدخبریں