اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ کورٹس کے اہلکار میں کورونا پازیٹیوآنے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سہیل شیخ کی عدالت کو بندکرتے ہوئے حفاظتی باقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ اینڈسیشن جج ویسٹ طاہرمحمودخان کی طرف سے جاری سرکلرکے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سہیل شیخ کی عدالت کے اہلمد حمیر یعقوب میں کورونا پازیٹیو آگیاہیجو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج ہے،سرکلر میں یہ بھی کہاگیاہیکہ عدالتی اہلکارمیں کورونا پازیٹیو آنے کیبعد اب مذکورہ عدالت کو بندکردیاجائے اور حفاظتی اقدامات کیلئے ڈی سی اسلام آبادکوہدایت کی جاتی ہے جبکہ سینئر سول جج ایڈمن فوری طور پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔