کرونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں:محمد امجد

فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف شاہدرہ کے رہنما محمد امجد اور ملک شکیل احمداعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے جراتمندانہ اور عوام دوست فیصلوں سے قوم کو کرونا وائرس کی تباہی سے بچالیا ہے اب وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بھی بڑے خوش آئند اور ملک قوم کیلئے نیک شگون ہے یہ اب بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو وزیراعظم کیساتھ کھڑاہونا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن