فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی اقبال پارک میں معمولی جھگڑے پر طیب اور قاسم نے فائرنگ کرکے محکمہ صحت کے ملزم نوجوان عثمان کو ہلاک کر دیا ملزم فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مریدکے ہسپتال کا ملازم اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ قاسم اور طیب نے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے اس پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔