لاہور(نمائندہ خصوصی)ہربنس پورہ کے علاقہ حمید پورہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیاتفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ حمید پورہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا،، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ 8 سالہ حسنین کی والدہ نے بتایا کہ بچہ گھر سے دکان پر چیز لینے گیا تو اچانگ شدید فائرنگ کی آواز آنے لگ گئی، جب جا کہ دیکھا تو حسنین کے سر سے خون نکل رہا تھا،، پولیس کے اعلی حکام انصاف دیں اور ملزموںکو جلد گرفتار کریںپولیس کا کہنا ہے کہ دو پارٹیوں کے درمیان تنازعہ تھا، ملزموںنے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر حسنین شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے،، ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مخالف گروپوں میں فائرنگ تبادلہ،گولی لگنے سے8سالہ بچہ زخمی
May 29, 2020