لاہور (پ ر) پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجا صہیب ظہیر نے بھارتی جنگی جنون کو علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اور کنٹرول لائن پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے باعث آج پاکستان ناقابل تسخیر ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا عزم باندھا تھا اور ڈاکٹر اے کیو خان کو اسکی ذمہ داری سونپی تھی۔