پاکستان میں برسات کا نیا سسٹم داخل:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: پاکستان میں برسات کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جو پانچ دن تک رہے گا اور اس دوران پجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی صبح بونداباندی ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر بے مثال کو سرمائی بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے اور صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے پانچ روز تک بادل برسیں گے۔

سندھ اور خیبر پختون خوا میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب ، موسی خیل اور گردونواخ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، میرپور خاص میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یارخان، لیہ، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن