پاکستان ریلوے نے مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق محدود ٹرین آپریشن کیساتھ ایڈوانس بکنگ جاری رہےگی،ان ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ ریزرویشن دفاترسے ہوسکےگی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پہلے سے بحال 15ٹرینیں غیر معینہ مدت تک چلتی رہیں گی۔اس وقت ریزرویشن دفاترمیں صرف ایک ایک کاؤنٹر ایڈوانس بکنگ کیلئے کھولا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سےٹرینیں31مئی تک چلانےکی اجازت دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان ریلوے نے بتایا تھا کہ ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن یا ای ٹکٹنگ کےذریعےہوگی،مسافروں کی فیملی ان کوچھوڑنےکےلیےاسٹیشن پرنہیں آسکتی،ریلوےاسٹیشن سے200میٹرتک کاعلاقہ غیرضروری افراد کے لیے بند کردیا جائے گا۔اسٹیشن اسٹاف پرمیڈیکل آفیسرزاورسماجی فاصلےکویقینی بنانےکیلیےعملہ موجودہوگا۔
واضح رہے کہ مختلف اسٹیشنزپرسینیٹائزواک تھروگیٹ نصب ہیں اورمسافروں کاٹیمرپیچرچیک کیاجارہاہے۔