بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر علی زید ی نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق بلدیہ فیکٹری آتشزدگی ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی مشترکہ تحقیقاتی رپور ٹ سامنے نہ لانے پر سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے ۔انہوں نے درخواست دائر کرنے کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے یہ رپورٹس سامنے لانے کے لئے 2017میں درخواست دائر کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سال 28جنوری کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں تینوں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹس سامنے لانے کا حکم دیا تھا۔