وزیر خوراک نے راولپنڈی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو متحرک کرنے سے ٹڈی دل کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے طیارے اور ہیلی کاپٹر ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیر خوراک نے کہاکہ چین ٹڈی دل کے خلاف پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کی طرف سے اس نوعیت کا حملہ 28 سال بعد ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تھل، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل بڑے پیمانے پر موجود ہے ۔
حکومت ٹڈی دل کےخطرے کیخلاف عوام کو قومی سطح پرمتحرک کرناچاہتی ہے.وزیرخوراک
May 29, 2020 | 21:04