امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے گئے ہیں جس میں اس قانونی تحفظ کو ہدف بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کمپنیاں صارفین کے بنائے مواد کی ذمہ داری سے خود کو بچانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔یہ قانون جسے کمیونیکشنز ڈیکنسی ایکٹ کے سیکشن 230 کا نام سے جانا جاتا ہے، بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے ٹوئٹر، یوٹیوب اور فیس بک کے لیے ضروری ہے۔جمعرات کی شب امریکی صدر نے اس ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس میں مختلف چیزوں کے ساتھ سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صارفین کے مواد پر کنٹرول کے قانونی حق سے دستبردار ہوجائیں، جیسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس کو غیرمصدقہ قرار دینا وغیرہ۔
امریکی صدرکے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط
May 29, 2020 | 22:05