عبدالرزاق دائود ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

May 29, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر )  انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.55 روپے سے کم ہو کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.65روپے سے کم ہو کر154.55 روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 187.50روپے سے کم ہو کر186.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے کم ہو کر217.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے کم ہو کر219روپے ہو گئی ۔

مزیدخبریں