سرجیکل آئٹمز، لیدر گارمنٹس، فارماسوٹیکل  سمیت کئی شعبوں کی برآمدمیں اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی) رواں مالی سال کے دس ماہ میں آلات جراحی ،لیدر گارمنٹس فارماسوٹیکل سمیت کئی شعبوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے جولائی تا اپریل الیکڑک پنکھوں کی برآمدات 41 فیصد بڑھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ جولائی تااپریل آلات جراحی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا اپریل مچھلی اور مچھلی سے بنی اشیاء کی برآمدات میں 2 فیصد، گوشت کی برآمدات 9فیصد اورلیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 7فیصدکا اضافہ ہواہے۔مشیر تجارت کے مطابق دس ماہ میں فارماسوٹیکلز برآمدات 28 فیصد بڑھ گئی ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تااپریل سیمنٹ کی برآمدات میں ایک فیصد کٹلری برآمدات میں39 فیصد جبکہ مصالحوں کی برآمدات 4 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...