پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، ٹائیگر ووڈز

نیوجرسی(آئی این پی) امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز  نے کہاہے کہ پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، ری ہیب کا مرحلہ سب سے مشکل چیلنج ہے۔چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معمولات زندگی میں تھوڑا بہت چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ٹائیگر ووڈ کا کہنا تھا کہ گالفرز، فینز اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک پیغامات بھیجے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 45 سال کے گالفر ٹائیگر ووڈز تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن