اسلام آباد (عبداللہ شاد) آر ایس ایس اترپردیش کی کابینہ میں آمدہ انتخابات کے تناظر میں تبدیلی کی خواہاں ہے مگر یوگی ادتیہ ناتھ اور نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد میں جاری رسہ کشی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو سخت تشویش میں ڈال دیا ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ کو اندیشہ ہے کہ انہیں وزارت اعلیٰ کی کرسی سے ہٹا کر بی جے پی کیشو پرساد کو اگلے انتخابات میں آگے لے آئے گی ۔ کیشو موریا پرساد کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانے سے بی جے پی کو ہندو انتہا پسندوں کیساتھ دلت ووٹ بینک کاکچھ حصہ حاصل ہونے کی امید ہے۔
یو پی انتخابات، ادتیہ ناتھ اور کیشو پرساد کے مابین رسہ کشی جاری
May 29, 2021