کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی معیشت میں مثبت خبروں کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔ سٹاک ایکسچینج 4 سال کی بلند ترین سطح پر بند ہو گئی۔ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران کاروباری حجم ایک ارب شیئرز سے زائد رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے کو بھی ملا۔ ایک موقع پر انڈیکس 47246.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ سٹاک ایکسچینج میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 47 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 3 اگست 2017ء کو مارکیٹ 47 ہزار کی سطح پر بند ہوئی تھی۔