اسرائیل کیخلاف اوآئی سی قرار داد مسلم امہ کی وحدت کی علامت، طاہر اشرفی 

May 29, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اوآئی سی کے تعاون سے قرارداد مسلم امہ کی وحدت کی علامت ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی فکر اور سوچ کی عملی تصویر ہے۔  پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کے مسائل کا حل چاہتا ہے،کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسائل کا حل مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سلگتا ہوا مسئلہ بنا ہواہے جو کہ امت مسلمہ سمیت پوری دنیا کے لئے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتاہے

مزیدخبریں