ریاض (مانیٹرنگ نیوز) سعودی عرب میں ایک شہزادے کو دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جب کہ ایک میجر جنرل کو 8 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے متعدد مقدمات میں میجر جنرل اور شہزادے سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں کرپشن، جعلی اسناد، بدعنوانی، اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال اور دیگر جرائم ثابت ہونے پر سنائی گئی ہیں۔