اسلام آباد (نیوزرپورٹر) بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر چیز کو سیاسی رنگ دیتی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے مسائل حل نہیں ہوتے آج کا قومی اسمبلی کا ایجنڈا بہت اہم تھا سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کی طرف سے اور خاص کر سندھ سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے کورم کا معاملہ کیوں اٹھایا گیا ۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا آج کا قومی اسمبلی کا ایجنڈا بہت اہم تھا،پانی کے مسئلہ پر توجہ دلاو نوٹس بھی شامل تھا،منسٹر نے پوری بریفنگ دینا تھی کہ کیا ایشوز ہیں اور قلت کیوں ہے۔ سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کی طرف سے اور خاص کر سندھ سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے کورم کا معاملہ کیوں اٹھایا گیا ۔ یہ سندھ کے موقف کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا آج ھم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لا رہے تھے۔ انہوں نے کہا سپیکر نے اس معاملہ کو ایجنڈا پر ڈالا، اھم بزنس تھا،ارسا کی سطح پر جو زیادتی کررہا ہے اس کو بھی سامنے لانا تھا۔ اس طرح کیوں کیا گیا؟ اس سے سندھ کو بہت نقصان پہنچا ہے،میں نے کل سندھ میں خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی ایوان کو بتایا تھا۔صرف تین چار سو کیوسک پانی جارہا ہے، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار اور میرپورخاص کو سخت قلت کا سامنا ہے۔
غیرقانونی احکامات سندھ کا معاشی قتل ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
May 29, 2021