محکمہ زراعت فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ،صوبائی وزیر

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر )محکمہ زراعت پنجاب کپاس سمیت دیگر اہم فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے آئی پی ایم  پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ کاشتکار حیاتیاتی کنٹرول کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوسکیں اور زرعی زہروں کی سپرے کی تعداد کو کم کرکے فصلوں کے ضرر رساں کیڑوں کو معاشی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔اس ضمن میں صوبہ بھر میں موجود11 بائیو لیبارٹریز کو اپ گریڈکیا گیاہے۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے ضلع کی سطح پردو سو بائیس نمائشی پلاٹ بھی لگائے جا رہے ہیں جہاں کاشتکاروں کو حیاتیاتی طریقہ کنٹرول کے متعلق عملی آگاہی دی جائے گی۔آئی پی ایم پروگرام پر عملدرآمد سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے علاوہ عوام کو زہروں سے پاک غذا کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاؤس میں منعقدہ کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) محمد انجم علی،ڈائریکٹر کپاس ڈاکٹر صغیر اورڈائریکٹر زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...