راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر جیلخانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری اور شہباز شریف کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان کے سپوت اپنے اپنے دور اقتدار کو شاید کسی خیالی ریاست کا دور سمجھتے ہیں ملک کا بنیادی معاشی ڈھانچہ تباہ کرنے والے خود کو ملک کا مسیحا کہہ رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے کھوکھلے دعووں سے حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی 2018 میں موڈیز نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی میں جانے کی پیشن گوئی کی موڈیز نے اس کی وجہ ایک بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی 2017-19 تک ہر بڑے عالمی معاشی ادارے نے پاکستان کی معیشت کو غیر مستحکم قرار دیا اور انگریزی نہ پڑھ سکنے کے باعث اس معاشی تباہی کو بیگم صفدر اعوان نے اپنی کامیابی کا نام دے کر ٹویٹ کیا انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس سے میگا کک بیکس لینے والے شریف خاندان نے عوامی فلاح کا ایک منصوبہ نہ لگایاآج ہر عالمی معاشی ادارہ پاکستان کی مستحکم اور پائیدار معاشی آؤٹ لک کی تائید کر رہا ہے لیکن بغض عمران خان رکھنے والوں کی ملک کی معاشی بہتری بھی ہضم نہیں ہو رہی۔