کشمور (نامہ نگار) سرکل بنگلہ اچھا میں ڈاکو راج عوام کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ تھانہ سونمیانی پنجاب کی حدود سے لاٹھانی گینگ نے دو پولیس اہلکار اغواء کرلیے کچے میں منتقل ساتھیوں کے بدلے رہائی کا مطالبہ گزشتہ رات سے دو پولیس اہلکار لاپتہ ہیں ترجمان پولیس کا موقف سرکل بنگلہ اچھا جو کہ ستر سال سے ڈاکو راج بنا ہوا ہے ایل ایم جی راکٹ لانچر سے لیس مختلف جرائم پیشہ افراد پناہ گزین ہیں ان سے جہاں عام شہری غیر محفوظ ہیں اب پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں لاٹھانی گینگ نے واردات کرتے ہوئے تھانہ سونمیانی پنجاب کی حدود سے دو کانسٹیبل محمد عرفان اور محمد ارشدکو اغواء کرلیا ہے اور کچے کے علاقے میں روپورش ہوگئے ہیں زرائع کے مطابق لاٹھانی گینگ نے دونوں پولیس اہلکاروں کی واپسی اپنے ساتھیوں کی رہائی سے مشروط کی ہے تاہم ساتھیوں کی تاحال نام نہیں بتائے اغواء ہونیوالے پولیس عرفان اور ارشد گزشتہ رات دعوت سے واپس پولیس چوکی آرہے تھے جہاں لاٹھانی گینگ نے راستے میں گھیر کر اغواء کرلیا جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہلکار لاپتہ ہیں جن کی تحقیقات جاری ہے اغواء کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد نے کچے کو گھیرا میں لے لیا اور دونوں اغواء شدہ پولیس اہلکاروں اور ڈاکوئوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے واضح رہے کہ سرکل بنگلہ اچھا سونمیانی میں پناہ گزین ڈاکوئوں کی پولیس اہلکاروں کے اغواء کی واردات یہ پہلی نہیں بلکہ 2011 میں کچے کے بدنام زمانہ ڈاکوئوں چھوٹو گینگ نے بھی سات پولیس اہلکار اغواء کیے تھے جن کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن کی ناکامی کے بعد پاک فوج کو آنا پڑا تھا تھانہ سونمیانی اور تھانہ بنگلہ اچھا ستر سال سے جرائم پیشہ افراد کے مسکن ہونے کے باوجود پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایسے حساس علاقے میں گشت سمیت عوام اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے قانون نافذ کرنیوالے ستر سال سے کچے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد سے عام شہری کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنیوالے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں تھانہ بنگلہ اور تھانہ سونمیانی کی عوام نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار آئی جی پنجاب چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے اغواء شدہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا جائے ۔