کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات سے متعلق کیس میں مشیر جیل خانہ اعجاز حسین جاکھرانی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پرعدالت نے اعجاز حسین جاکھرانی کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کردی ،عدالت کا نیب حکام اور وکیل درخواست گزار کو تیاری کرنے کی ہدایت کردی ،نیب حکام کاکہناتھاکہ اعجاز حسین جاکھرانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات جاری ہیں۔
اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع
May 29, 2021