لاہور(نامہ نگار)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹریز کا ورچوئل اجلاس گزشتہ روزصدر سنٹرل پنجاب محسن حسن ملہی کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ساریہ رانا، آفس سیکرٹری شہریار چوہدری، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدی عدنان اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فہیم عباسراہی نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے امر کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والے کے تاریخی کاموں کو عوام میں اجاگر کیا جائے گا اور پارٹی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔اجلاس میں شرکاء نے پیپلز یوتھ وسطی پنجاب کی سوشل میڈیا پالیسی بنانے کے لیے آراء دیں۔
پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹریز کا ورچوئل اجلاس
May 29, 2021