پاکستان کی طرف سے مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے پر اسرائیل سیخ پا‘ دھمکی دیدی  

May 29, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیلی وزارت خارجہ کے جنرل منیجر ایلون پوشپز نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے اس (پاکستان) کی توجہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا انسانی حقوق کا چیمپئن پاکستان جو علمی طور پر شیشے کے محل میں  رہتا ہے مشرق وسطی کی واحد جمہوریت اسرائیل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں انسانی حقوق کی تبلیغ کر رہا ہے۔ یہ منافقت کی بہترین مثال ہے۔ اپنی اس طنزیہ ٹویٹ  کے ساتھ ایلون یوشپز نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے  2020ء میں جاری کردہ ایک رپورٹ کا لنک بھی چسپاں کیا ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایلون یوشپز کی اس تنقیدی ٹویٹ کو اسرائیل کی وزارت خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکار کی جانب سے یہ ٹویٹ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک اعلامیے کے پس منظر میں کی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ پاکستانی وزارت خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ  سے جاری کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں