ایس ای سی پی، ایف بی آر سے جہانگیر ترین، فیملی کا ریکارڈ حاصل 

May 29, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر ) ایف آئی اے لاہور نے  ایس ای سی پی، ایف بی آر سے جہانگیر ترین اور ان کی فیملی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ترین کیس پر کام کرنے والی ٹیم 31 مئی کو جہانگیر ترین اور فیملی کے خلاف ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور عدالت میں جہانگیر ترین اور چینی مافیا کے خلاف ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرا سکا۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ایف آئی اے اور تفتیشی ٹیم کے افسر گزشتہ روز بھی تین سے چار گھنٹے تک کیس کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے رہے اور ضروری دستاویزات بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی جانب سے جمع کرائے  جوابات بھی  ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے لگا دئیے ہیں۔

مزیدخبریں