اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) کراچی تا لاہور پاک روس گیس پائپ لائن کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت تیز ہوئی۔ معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی۔ یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کرائے گی۔ معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔ وزارت توانائی کے مطابق منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔روس میں پاکستان کے سفیر شفقت محمود اور روسی وزیر توانائی نکولائی شگلوگوف کے مابین بین الحکومتی معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کئے گئے ہیں۔
پاک روس گیس پائپ لائن، کراچی لاہور سیکشن کی تعمیر کا معاہدہ
May 29, 2021