بورسن پر جھگیوں میں آتشزدگی ، 9 سالہ بچی جاں بحق ، دو کی حالت تشویشناک 

ملتان (سپیشل رپورٹر)تھانہ الپہ کے علاقے جھگی نشین کے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ میں تبدیل کردیا،آگ کی وجہ سے4 سالہ بچی جاں بحق،دو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، ریسکیو فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر  آگ پر قابو پالیا گیا۔ تفصیل کیمطابق بوسن روڑ نجی پلازہ کیساتھ خالی پلاٹ میں موجود جھگی نشین کی جھونپڑیوں کے باہر بچے کھیل رہے تھے کہ نامعلوم وجوہات کی بناپر جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی جھگیوں کو اپنی لپیٹ لیکر خاکستر کر دیا گیا، آگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ اپنے بچاؤکیلئے قریبی سیف جگہ پر پہنچ کر اپنی جانیں بچائیں ،تیز ہوا کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤں کو روکنا ممکن ہی نہ تھا، آگ کی زد میں آ کر مصباح  بری طرح جھلس گئی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122 فائر بریگیڈ عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ سے جھلسنے والی 12سالہ صبا، 10سالہ لائبہ کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرزکیمطابق دونوں کی حالت غیر بتائی جاتی ہے ، دوافراد 28 سالہ عامرعلی اور 20 سالہ عالیہ کو موقع پر طبی امداد دیکر فری کردیا گیا ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق آگ کی وجہ سامنے نہ آسکی ہے جس کی وجہ سے آصف،اللہ بچایا، عابداور قیصرعباس کی جھگیاں جل کر راکھ میں بدل گئی،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...