میلسی(نامہ نگار)ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں ۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر قصبہ کوٹ مظفر کے رہائشی عبد الطیف شاہین اور ان کے ساتھیوں کیخلاف پولیس تھانہ سٹی وہاڑی میں مقدمہ نمبر 281/21 درج ہے گذشتہ روز پولیس تھانہ میرانپور اور تھانہ سٹی وہاڑی کے اہلکار ملزموں کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر ریڈ کیا تو عبد الطیف شاہین نے اپنے رشتہ دار اور ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا جنہوں نے مل کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس وردیاں پھاڑ دیں اور ایک کانسٹیبل کی جیب سے 20ہزار 400 روپے کی رقم بھی نکال لی ملزمان کیخلاف تھانہ میرانپور کے ایس ایچ او چوہدری محمد طفیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
میلسی: گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ‘وردیاں پھاڑ ڈالیں
May 29, 2021