جہلم،معاشرتی مسائل میں اضافہ، نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

May 29, 2021

 جہلم(نامہ نگار)جہلم مہنگائی ، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث ضلع بھر میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، درجنوں سے زائد شہریوں نے معالجین سے رجوع کرنا شروع کر دیا، جہلم پریس کلب کے سروے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، جہلم شہرمیں اس وقت 2 نفسیاتی ہسپتال موجود ہیں جہاں مریض زہنی و نفسیاتی علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں ،چند سالوں میںنفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جن میں خواتین و بچے، نوجوان بھی شامل ہیں ، دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد شہری علاقوں سے کم ہے جن میں بیشتر مریض زہنی دبائو اور معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں ، طبی ماہرین کے مطابق ہر تیسرا شہری کسی نہ کسی نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے ، جس کی بنیادی وجہ غربت میں اضافہ، مہنگائی ، بیروزگاری ،لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ انصاف کا نہ ملنا ، شادی میں تاخیر، گھریلوجھگڑے ، ازدواجی مسائل بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا باعث بن رہے ہیں ، اکثر مریضوں میں یہ مرض کم شدت کا ہوتا ہے ، 5 فیصد میں مرض کی شدت بڑھنے سے شدت پسندی کے واقعات بھی جنم لیتے ہیں جو خودکشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

مزیدخبریں